ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جموں و کشمیر کے اسکول منائیں گے سرجیکل اسٹرائیک ڈے ، بی جے پی پر فوج کا استعمال کرنے کا اپوزیشن لیڈرنے لگایا الزام

جموں و کشمیر کے اسکول منائیں گے سرجیکل اسٹرائیک ڈے ، بی جے پی پر فوج کا استعمال کرنے کا اپوزیشن لیڈرنے لگایا الزام

Fri, 28 Sep 2018 17:46:18  SO Admin   S.O. News Service

جموں۲۸ ستمبر(ایس او نیوز) مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں محکمہ تعلیم سے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ سبھی اسکولوں میں سرجیکل اسٹرائیک کی دوسری سالگرہ کا جشن منایا جائے۔ سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ  نے محکمہ تعلیم کے ذریعہ جاری سرکولر میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس سرکولر میں ریاست کے تمام اسکولوں میں اس تقریب کے منعقد ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ثبوت کے طور پر پروگرام کی تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ رپورٹ بھیجیں۔

اسکولوں کو 28 سے 30  ستمبر تک فوج کی بہادری کا جشن منانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکولر میں اس دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی فہرست بھی دی گئی ہے۔ سرکولر کے مطابق، اسکول طلبہ فوج کی حمایت میں خط لکھیں اور کارڈس بنائیں۔

قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر محکمہ تعلیم سے قبل یونیورسٹی گرانٹس کمیشن بھی یونیورسٹی اور ملک بھر کے ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کو ’یوم سرجیکل اسٹرائیک‘ منانے کے لئے کہہ چکا ہے۔ تاہم بعد میں یو جی سی نے کہا کہ ان کا سرکولر صرف مشورہ ہے نہ کہ حکم۔ واضح ہو کہ  کئی حزب مخالف نے تعلیمی اداروں میں ’سرجیکل اسٹرئیک ڈے‘ منائے جانے کی ہدایت پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔

 


Share: